Time 24 مارچ ، 2021
پاکستان

خیبرپختونخوا کے 10 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 10 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے کے 10 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر اور بونیر میں اسکولوں کو 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اضلاع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں پر چھوڑا ہے۔


مزید خبریں :