کھیل
Time 24 مارچ ، 2021

کووڈ کی صورتحال میں اکیلے سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں: ماحور شہزاد

فوٹو: فائل

پاکستان کی نمبر  ون بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد اولمپکس مشن پر پولینڈ روانہ ہو گئی ہیں۔

ماحور شہزاد پولینڈ میں 25 سے 28 مارچ تک ہونے والے پولش انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، وہ ایونٹ میں حصہ لینے کے لیے اکیلی پولینڈ روانہ ہوئی ہیں۔

یہ ٹورنامنٹ اولمپکس کوالیفکیشن کا حصہ ہے، ایونٹ سے ماحور شہزاد رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے اپنی عالمی درجہ بندی کو  مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گی تاکہ اولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لیے اپنی راہ کو مزید آسان بنا سکیں۔

ماحور شہزاد کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں بین الاقوامی سفر کر رہی ہوں لیکن ایسا کرنا ضروری بھی تھا، کووڈ 19 کی صورتحال میں اکیلے سفر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

بیڈمنٹن اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے اس لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے، میرے لیے دعا کریں کہ میں پاکستان کے لیے فخر بن سکوں۔

مزید خبریں :