شوگر مافیا کے بڑے مالیاتی فراڈ، جعل سازی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا انکشاف

ملک میں شوگر مافیا کے بہت بڑے مالیاتی فراڈ ، جعل سازی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا انکشاف ہے۔ 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  ذرائع کےمطابق شوگرمافیا نے ایک سال میں چینی کی ایکس مل قیمت 70سے90 روپے تک بڑھا دی  ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹہ بازی کی ناجائزکمائی کو چھپانےکے لیے سیکڑوں خفیہ اور جعلی اکاؤنٹس کھولے گئے، مصنوعی قلت اور سٹّہ بازی کے ذریعے چینی کی قیمت کو مسلسل بڑھایا جارہاہے ،  مافیا نے ایک سال میں غیر قانونی طریقے سے 110ارب روپےکمائے۔

 ذرائع کے مطابق سٹہ بازی کی پشت پناہی میں تمام بڑے شوگرگروپ ملوث پائے گئے ہیں،  ان شوگرمل مالکان کا تعلق رحیم یار خان ، خانیوال ، پتوکی ، چنیوٹ اور سندھ کے علاقوں سے ہے۔

 ایف آئی اے نے 32موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ٹھوس شواہد حاصل کرلیے ہیں اور ایف آئی اے نے مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ شوگر مافیا رمضان المبارک میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھانے کی سازش کر رہا تھا ۔

مزید خبریں :