Time 25 مارچ ، 2021
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے مریم کی نیب پیشی پرکارکنوں کو سا تھ لانےکیخلاف درخواست نمٹادی

لاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اکیلے پیش ہونے کا حکم دینے کے حوالے سے دائر درخواست نمٹادی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی،نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے۔

ان کا مؤقف تھا کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو 2 کیسز میں طلب کر رکھا ہے، مریم نواز نے پی ڈی ایم کےکارکنوں کے ساتھ پیش ہونے کا اعلان کیا ہے، مریم نواز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی پیش نہیں ہوں گی،مریم نواز کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں۔

 جسٹس سردار سرفراز  ڈوگر نے استفسارکیاکہ آپ یہ معاملہ عدالت کیوں لائے ہیں؟ ریاست کہاں ہے؟ یہ تو ریاست کی ذمہ داری ہےکہ وہ امن و امان یقینی بنائے، ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ قانون کی پاسداری کرے، اگر کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائےگا۔ 

دوسری جانب نیب دفتر لاہور میں مریم نوازکی پیشی کے موقع پر کارکنوں کےممکنہ مظاہرے کے پیش نظرسیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں۔

نیب دفتر کےباہر کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے،نیب دفتر کے اندر اور باہر پولیس اورینجرز اہلکار تعینات ہوں گے،نیب دفترکے اردگرد 3سو میٹرپرکنٹینرز لگائےجائیں گے، نیب دفتر تک صرف مریم نوازکی گاڑی ہی جاسکےگی۔

مزید خبریں :