Time 24 مارچ ، 2021
پاکستان

پیپلزپارٹی کا مریم نواز کیساتھ پیشی پر نیب آفس جانے کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی پر ان کے ہمراہ جانے کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پرپیپلزپارٹی شریک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کی صبح نیب آفس کے باہرپیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کروں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ کارکن بھر پور تیاری کے ساتھ ریلی میں شرکت کیلئے پہنچیں۔

قمر زمان کائرہ نے سینٹرل پنجاب بھر کے کارکنوں اور رہنماؤں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے بھی ان کے ہمراہ نیب آفس جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :