ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پرخوشیاں منانے والےجانتےہیں الیکشن تو ہونا ہے، مریم نواز

ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کےلیےموت کاپروانہ ہے،مریم نواز،فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ ڈسکہ الیکشن ملتوی ہونے پرخوشیاں منانے والےجانتےہیں الیکشن تو ہونا ہے، عوام نے ووٹ تو ڈالنا ہے۔

ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیوں ڈرتے ہو عوام سے؟کیوں ڈرتے ہو ووٹ سے ؟ کیوں ڈرتے ہویوم حساب سے ؟ اس لیےکہ عوام تم سے بیزار ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ ووٹ کی پرچی تمہاری جعلی حکومت کےلیےموت کاپروانہ ہے،کبھی عدالت جاتے ہوکہ عوام کو ووٹ سے روکو،کبھی عدالت جاتے ہوکہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو۔

ان کا کہنا تھاکہ  تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے ڈر گئے ہیں، یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو  اور کون بھاگے گا ؟

 خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں 10 اپریل کو دوبارہ الیکشن ملتوی کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی اور 2 افراد کی ہلاکت کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دیا تھا جس پر پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جسے عدالت مسترد کرچکی ہے۔

مزید خبریں :