صرف رجسٹرڈ ڈیلرز ہی چینی فروخت کر سکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صرف رجسٹرڈ ڈیلرز ہی چینی فروخت کر سکیں گے۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی پیداوار اور ترسیل کو کنٹرول کیا جائے گا، صرف رجسٹرڈ ڈیلرز چینی فروخت کر سکیں گے اور مقرر کر دہ حد تک چینی اسٹور کرنے کی اجازت ہوگی  جب کہ اشیائے خوردو نوش پر سٹہ بازی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہناتھاکہ شوگر مافیا کے لیے مافیا بھی چھوٹا لفظ ہے، شوگر ا سکینڈل میں ملوث 10 بڑی شخصیات پر مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جن میں جہانگیر ترین اور حمزہ شہباز کے نام بھی شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :