رنبیر کپورکورونا سے صحتیاب ہوگئے

فائل فوٹو

بھارتی اداکار رنبیر کپور کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا جس کے بعد اداکار نے خاندان کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی ہے۔

رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنبیر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں  ردھما نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ ہم پر نظر رکھیے، ہم آپ کو یاد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ رنبیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق ان کی والدہ نیتو کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی تھی۔

مزید خبریں :