لائبریری سے لی گئی کتاب کی 39 سال بعد واپسی

فائل فوٹو

ہالینڈ کی ایک لائبریری سے لی گئی کتاب بلآخر  39 برس بعد واپس پہنچ گئی۔

ڈچ لائبریری سے لی گئی کتاب کے کارڈ پر  جاری ہونے کی تاریخ فروری 1981 درج ہے اور کتاب کو  اسی برس یعنی مارچ 1981 میں واپس کیا جانا تھا لیکن کتاب 39 برس بعد  لائبریری پہنچی۔

لائبریری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے مطابق بعض اوقات آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہو پاتا، کتاب کی جاری کی گئی تاریخ کو  پڑھ کر  نظر انداز کر دینا خاصا مشکل تھا۔

لائبریری حکام کے مطابق جب انھوں نے کتاب کی جاری تاریخ دیکھی تو ان کے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان چار  دہائیوں کے دوران کتاب کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی گئی لیکن لائبریری کارڈ پر  موجود غلط پتے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔