2019 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں 42 فیصد اضافہ ہوا

فائل فوٹو

اسلا م آباد: سال 2019 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی 42 فیصد اضافے سے ایک کھرب 7 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے رہی۔

پی آئی اے نے سال 2019 کی تیسری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی جس کے مطابق سال 2019 کے 9 ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی 42 فیصد اضافے سے ایک کھرب 7 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے رہی جب کہ 2018 کے اسی عرصے میں پی آئی اے کو 75 ارب 56 کروڑ 10 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 کے مقابلے 2019 میں پی آئی اے کے آپریشنل اخراجات میں 78 فیصد کمی ہوئی ہے، سال 2019 میں پی آئی اے کی کارگو اور پسنجر آمدنی میں بھی 41 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پروازوں میں نشستوں کی فروخت سال 2019 میں 5 فیصد اضافے کے بعد 81 فیصد رہی۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے اخراجات کا کل 24 فیصد حصہ فیول کی مد میں خرچ ہوا جب کہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ عالمی وبا کورونا کی صورتحال پی آئی اے کے لیے چیلنجنگ ہے۔

مزید خبریں :