27 مارچ ، 2021
ڈیرہ اسماعیل خان میں آف روڈ جیپ ریلی میں ڈرائیوروں کی مہارت کا امتحان جاری ہے۔
ڈیرہ جات آف روڈ چیلنج ریس کا دوسرے روز اسٹاک کیٹیگری، ویمنزکیٹیگری اورپروفیشنل موٹرسائیکل کیٹیگری کے مقابلے ہوئے۔
ریس کیلئے 118 کلومیٹر پر دشوارگزار ٹریک ہے جس پرگاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس دوران کئی گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے۔
دوران ریس ایک گاڑی کے تین ٹائرپھٹنے سے گاڑی الٹ گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔