27 مارچ ، 2021
وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک مہنگائی کی اوسط شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد رہی جب کہ آئندہ مہینوں میں ساڑھے 9 فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ آؤٹ لک کے مطابق جولائی سے فروری تک ترسیلات زر 18 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں، اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.9 ارب ڈالرز رہا اور بیرونی سرمایہ کاری میں 29.9 فیصد تک کمی ہوئی۔
جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی ہے جو آئندہ مہینوں میں 7.9 فیصد سے 9.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
کپاس کی پیداوار میں کمی زرعی اہداف کو متاثر کرسکتی ہے، حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا تاہم گندم کی پیداوار گذشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہے۔
جولائی سے جنوری تک لاج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار 7.9 فیصد اور برآمدات کا حجم 19.9 ارب ڈالرز رہا ۔
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی چھ فی صد اضافے کے ساتھ 2915 ارب روپے رہی، گذشتہ سا ل اسی عرصے میں ٹیکس وصولیاں 2317ارب روپے تھیں۔