28 مارچ ، 2021
معروف پاکستانی اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ احد ایک اچھے کُک ہیں اور بہت مزے مزے کے کھانے پکا کر کھلاتے ہیں۔
حال ہی میں سجل علی کی بہن اداکارہ منال کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے احد رضا میر سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ منال خان کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر احد اور ان کی فیملی بہت پسند ہے، منال کا دوران شو سجل کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سجل میری بہن ہے تو احد میرے بہنوئی ہیں اور آج کے دور میں کہتے ہیں انسانوں میں انسانیت ہونی چاہیے اور احد کی فیملی میں یہ چیز پائی جاتی ہے۔
سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی نے بھی منال کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ احد رضا میر کی فیملی بالکل ایسی ہی ہے۔
بعد ازاں سجل نے انکشاف کیا کہ احد رضا میر ایک اچھے کُک بھی ہیں اور وہ چٹکیوں میں سب بنا لیتے ہیں۔
صبور کا مزید کہنا تھا کہ احد بھائی کو جوبھی بنانے کو کہا جائے وہ منٹوں میں تیار کر لیتے ہیں اور بہت مزے مزے کی چیزیں بنا کر کھلاتے ہیں۔
صبور کی بات پر میزبان احسن خان کا کہنا تھا کہ شاید ایسا اس لیے کہ وہ باہر رہ کر آئے ہیں اور انہیں اکیلے ہی سب کرنا پڑتا تھا۔