29 مارچ ، 2021
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جب کہ مغرب اور شمال مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔