29 مارچ ، 2021
اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے اور مزید گنجائش نہیں ہے جب کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص کردیے گئے ہیں۔
ڈی ایچ او کا کہناہےکہ پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کورونا مریضوں سے بھر گئے جب کہ متعدی بیماریوں کے لیے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی اسپتال میں 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50 پر کورونا مریض ہیں، اسی طرح پولی کلینک اسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24، سی ڈی اے اسپتال میں سے 43 آکسیجن بیڈز میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں۔
ڈی ایچ او کا بتانا ہےکہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی 856 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ کیے گئے جو ریکارڈ کیسز ہیں۔