پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش

محکمہ لائیواسٹاک پنجاب کے ماہرین نے کامیاب ایمبریو ٹرانسفر سے بچھڑے حاصل کیے— فوٹو:فائل

پاکستان میں پہلی بار ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی سے بچھڑوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

محکمہ لائیواسٹاک پنجاب کے ماہرین نے کامیاب ایمبریو ٹرانسفر سے بچھڑے حاصل کیے۔

اس حوالے سے سیکرٹری لائیو اسٹاک ثاقب ظفرکا کہنا ہے کہ مقامی نسلوں کے تحفظ اور پیداواری بہتری کیلئے ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی والی کامیابی خوش آئندہے۔

انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک تحقیقی ادارے اوکاڑہ اور ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ کامیابی وزیر اعظم کے غذائی خود کفالت پروگرام کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

مزید خبریں :