Time 31 مارچ ، 2021
پاکستان

'رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہوں گی'

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہوں گی۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس سال کورونا کی وجہ سے کوئی بھی مسجد بند نہیں کی جائے گی لیکن احتیاطی تدابیر پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی ہوا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں،مخیر حضرات خرید کر مستحق لوگوں کو ویکسین لگوائیں۔

یاد رہےکہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 10.8 فیصد رہی۔

مزید خبریں :