خبردار ! آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ چوری ہو سکتا ہے

فائل فوٹو

عالمی سطح پر مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کردیا ہے ۔

واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو کی جانب سےبذریعہ ٹوئٹ واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کیا گیا ہے ۔

ویب بیٹا انفو کے ٹوئٹ کے مطابق، صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انہیں تصدیق کے لیے ایک مخصوص کوڈ بھیجنا ہوتا ہے ۔

ویب بیٹا انفو  کے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ  اس کوشش کے دوران صارف کو ایک پیغام موصول ہوتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے بھیجے گئے کوڈ کے ذریعے ثابت کیجیے یا پھر  آپ کا اکاؤنٹ کل غیر فعال کردیا جائے گا۔

تاہم واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کوئی میسیج صارفین کو نہیں بھیج رہا اس لیے صارفین اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے 'ٹو اسٹیپ ویری فکیشن' کے فیچر کو فعال کریں۔

ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیاہے کہ 6 ہندسوں کا کوڈ طلب کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک اور رپورٹ کریں۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ واٹس ایپ اور واٹس ایپ سپورٹ کی جانب سے آپ سے کبھی بھی 6 ہندسوں کوڈ طلب نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :