31 مارچ ، 2021
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر166روپے 33 پیسے سستا کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایک کلو ایل پی جی مارچ کے مقابلے میں اپریل کیلئے 14 روپے سستی ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈرکی نئی قیمت 1718 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اپریل کیلئے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 145روپے 64پیسے ہوگی۔
خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔