گلوکار شوکت علی کے جگر نے کام چھوڑ دیا، حالت تشویشناک

معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت بدستور خراب ہے اور ان کے جگر نے کام کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔

شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت کے مطابق ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہےاور ڈاکٹرز تقریباً جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے والد کے چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شوکت علی کے لیے دعا کریں۔

یادرہے کہ شوکت علی کو گزشتہ دنوں طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے کے باعث سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :