پاکستان
Time 03 اپریل ، 2021

پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہوگئی

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہوگئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 2012 میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 20 لاکھ سے بھی کم تھی اور تھری جی کے بعد 2014 میں صارفین کی تعداد ایک کروڑ 60لاکھ تک ہوگئی۔

پی ٹی اے کے مطابق 87 فیصد آبادی کو اس وقت سب سےکم نرخوں پر انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ ڈاؤن لوڈ کی رفتار 17.7 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ نگ اسپیڈ 11.3 ایم بی پی ایس فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :