پریانکا شوٹنگ کے دوران’پالتو جانور‘ ساتھ کیوں رکھتی ہیں؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ  اداکارہ پریانکا چوپڑا اور  ان کے گلوکار  شوہر نک جونس نے 3 پالتو  کتےگود لیے ہوئے ہیں تاہم ان تینوں میں سے ڈیانا پریانکا کے زیادہ قریب ہے۔

پریانکا ان دنوں اپنی نئی فلم’ٹیکسٹ فور یو دیئر‘ کی شوٹنگ کے بعد اپنے نئے شو سیٹاڈل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اس دوران ان کی پالتو جانور ’ڈیانا ‘بھی پریانکا کے ساتھ ساتھ گھومتی نظر  آتی ہے۔

غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں پریانکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ  ویسے تو ان کو اپنے تینوں پالتو کتوں سے پیار ہے لیکن ڈیانا ان کے بے حد قریب ہے۔

اداکارہ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیانا کو انہوں نے سب سے پہلے گود لیا اور اس کی پوری طرح دیکھ بھال کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیانا نیویارک کے نارتھ شور  ریسکیو سے تعلق رکھتی ہے اور ڈیانا نے میرا انتخاب کیا، یہ چار سال پہلے کی بات ہے جب میں نیویارک شفٹ ہوئی تھی اور  والد کی موت کی وجہ سے اداس تھی۔

پریانکاکے مطابق ڈیانا کو اٹلانٹا کی سڑکوں سے بچایا گیا تھا، مجھے نہیں پتا اس کے ساتھ وہاں کیا ہوا لیکن مجھے اتنا پتا ہے کہ یہ اور  میں اس دوران نیویارک میں اکیلے تھے اور  میں نے اسے اٹھا لیا۔

مزید خبریں :