03 اپریل ، 2021
بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہےکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایتکاروں نے ان سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں سومی علی نے بالی وڈ کے مختصر کیرئیر کے دوران ہراساں کیے جانے کا بھی انکشاف کیا۔
سومی علی نے بتایا کہ کچھ ہدایت کاروں نے ان سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی اور وہ اس دوران انتہائی ناگوار تعلقات میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بالی وڈ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ وہ بالی وڈ میں مس فٹ تھیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 90 کی دہائی میں بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ رہنے والی سومی علی نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان نے انہیں دھوکہ دیا جس کی وجہ سے دونوں کا 'بریک اپ' ہوگیا۔