04 اپریل ، 2021
کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔
محکمہ صحت کے مطابق 27 مارچ سے 2 اپریل تک کراچی میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 5.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اسی عرصے میں حیدرآباد میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 7.13 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح 1.68 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق 27 مارچ سے 2 اپریل کے دوران صوبے میں 63 ہزار 544 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1818 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح صوبے میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔