04 اپریل ، 2021
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ جن جماعتوں نے گیلانی کو نا اہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لے آئے۔
نوڈیرو میں سابق وزیراعظم اور بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ 3 سال میں ملکی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا ، ملکی تاریخ میں نہیں پہنچا ، ایسی مہنگائی آپ کے بزرگوں نے بھی نہيں دیکھی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ہر پاکستانی کو مہنگائی ، غربت اور بے روزگاری سے آزادی دلوانی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ان لوگوں کے ساتھ کام کیا جن لوگوں نے آصف زرداری پر تشدد کیا،11 سال جیل میں رکھا، بڑے مقصد کے لیے ہمارے ساتھ جو ہوا وہ بھولنے کے لیے تیار ہیں،جن جماعتوں نےگیلانی کو نااہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لےآئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں مل کربرابری اور عزت کے ساتھ کام کریں، پیپلزپارٹی اپوزیشن کے ساتھ مل کریا اکیلے اپوزیشن کے لیے تیار ہے ، افسوس ہےجب لانگ مارچ کے موقع پرسب تیاری تھی تو اپوزیشن نے اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن شروع کی۔