دنیا
Time 04 اپریل ، 2021

انڈونیشیا میں طوفانی بارش اور سیلاب سے44 افراد ہلاک ہوگئے

فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیاکے مشرقی جزیروں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔

طغیانی کے باعث دریا کنارے بنے مکانات اور سڑکیں پانی کے ریلوں میں بہہ گئیں اور  پُل ٹوٹ گئے، ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نزدیکی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔

 سیلابی ریلوں سے چار قصبے اور سات گاؤں بری طرح متاثر ہوئے، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

 انڈونیشن حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے چالیس سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جب کہ متعدد افراد زخمی اور لاپتہ بھی ہیں۔

ماہرین موسمیات نے مزید طوفانی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :