Geo News
Geo News

Time 06 اپریل ، 2021
کھیل

تیسرا ون ڈے، جنوبی افریقا 5 اہم کھلاڑیوں سے محروم

— فائل فوٹو

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے کل سنچورین میں کھیلا جائےگا جس میں جنوبی افریقا کو پانچ اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر ڈی کوک،ڈیوڈ ملر ،انیرخ نورکیا ،رباڈا اور این گییٹی ٹیم کو دستاب نہیں ہونگے جو آئی پی ایل میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ پاکستان کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان پیر میں فریکچر کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹ سے ہرایا جب کہ دوسرے ٹاکرے میں میزبان ٹیم نے17 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :