06 اپریل ، 2021
اسلام آباد میں سنگل ڈوزویکیسن کین سائنو بائیو کے لیے عمر کی حد 80 سے کم کرکے 70سال کردی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی )کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پابندیاں سخت کرنا ، وسیع تر لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے نتائج نظر آنے لگے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر کورونا کے مثبت کیس کم ہونا شروع ہو گئے ، تاہم،گزشتہ دو ہفتوں کی وجہ سے کوروناکےانتہائی نگہداشت اور اموات کی شرح کچھ وقت کے لیے بلند رہ سکتی ہے ۔
اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیاں سخت کرنا ، وسیع تر لاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے نتائج نظر آنے لگے ہیں ، ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ابھی تک ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد ویکیسن ڈوز لگائی جا چکی جبکہ 20 لاکھ افراد نے ویکسین کے لیے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروا لیا ہے ،جن میں 6 لاکھ ہیلتھ کئیر ورکرز اور 14 لاکھ 50 سال سے زائد عمر کے افراد نے ویکسینش کے لیے رجسٹرڈ کروایا چکے ہیں۔
اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر آپ کی عمر 50 سال سےزائد ہے تو ویکیسن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں حکومت سطح پر کورونا کی دو چینی ویکیسین لگائی جا رہیں ہیں جن میں دو ڈوز والی 'سائنو فام' اور ایک ڈوز والی 'کین سائنو' شامل ہیں۔
اسلام آباد کے علاوہ کین سائنو ملک بھر میں صرف 80 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جا رہی ہے۔