06 اپریل ، 2021
چینی اسکینڈل میں ملوث ایک ملزم شیخ منظور نے چینی پر سٹے بازی کا اعتراف کرلیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق شیخ منظور نے 2015 سے چینی کی بروکری تاندلیانوالہ شوگر ملز سے کرنے کی تصدیق کی۔
ملزم نے 5 سالوں میں 13 اعشاریہ 5 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت کی،ملزم بروکرز محمود بھلی، اسلم بھلی، مشتاق پراچہ اور عاطف پراچہ سے چینی خریدتا تھا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم نے الزام عائد کیا کہ چینی کے غیرقانونی کاروبار میں مختلف شوگرملز ملوث ہیں، تمام شوگر ملزکم سے کم ایک ماہ چینی کی بکنگ کرتی ہیں اور جان بوجھ کر مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا کی جاتی ہے۔