Time 07 اپریل ، 2021
پاکستان

‘ملکی معیشت اس سال کی پیشگوئی کے مقابلے میں تیز ترقی کرے گی‘

فوٹو فائل

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت اس سال کی پیش گوئی کے مقابلے میں تیز  شرح سے ترقی کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد سے زائد رکھیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام کا دائرہ کاربڑھانے کوترجیح دیں گے اور  ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

دوسری جانب نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس  ٹیکس محصول میں3 سال میں صرف10 فیصد اضافہ ہواجو سالانہ 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

مزید خبریں :