Time 07 اپریل ، 2021
پاکستان

جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: بینکنگ کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں دونوں عدالت میں پیش ہوئے تاہم بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 10 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت کے ڈیوٹی جج نے جہانگیر اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر احاطہ عدالت سے ایک شخص سے پستول برآمد کرلی گئی اور پولیس نے پستول لانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں دونوں پر غیر قانونی طریقے سے رقوم منتقل کرنے کا الزام ہے۔

مزید خبریں :