Can't connect right now! retry

پاکستان
07 اپریل ، 2021

چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹے میں بلاک ہوجائے گا، نیا نظام متعارف

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا نظام نافذ کردیا۔

پی ٹی اے نے موبائل فونزبلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ کا آغاز کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں، ایل ایس ڈی ایس ایک خودکار نظام ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ چوری شدہ موبائل فون شکایت کے 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا اور بلاک کرنے کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو حوالہ نمبر دیا جائے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق گمشدہ فون ملنے پرشکایت کنندہ کو ’اَن بلاکنگ‘ کیلئے بھی اسی طریقہ کار پرعمل کرنا ہوگا، صارف کو شکایتی حوالہ نمبر کے ساتھ دیگرلازمی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل فون ان لاک ہوجانے پر صارف کو فراہم کردہ نمبر پرایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM