پاکستان
Time 07 اپریل ، 2021

پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس 11اپریل کو طلب

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس اتوار 11 اپریل کو طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اتوار 11 اپریل کو دن ایک بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

نیئرحسین بخاری کے مطابق کووڈ کے باعث جو اراکین شرکت نہیں کرسکتے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ایک بار پھر ن لیگ کو اپنی روش پر نظرثانی کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہےکہ احترام کا رشتہ اور اعتماد بحال رکھیں ،پی ڈی ایم کا جھونکا آتا توحکومت سنبھل نہیں پاتی،پی ٹی آئی کو سب سے بڑا خطرہ اپنی نااہلی سے ہے ۔

یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ  ن لیگ خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی، سی ای سی اجلاس کے بعد استعفی دے بھی دیں تو ن لیگ نہیں دے گی۔

مزید خبریں :