پاکستان
Time 07 اپریل ، 2021

کوہاٹ میں 4 سالہ بچی کےقتل میں ملوث خاتون گرفتار

کوہاٹ میں 4 سالہ بچی حریم کےقتل میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کوہاٹ سہیل خالد کے مطابق بچی کےقتل میں ملوث خاتون سی سی ٹی وی ویڈیوکی مدد سےگرفتار کی گئی ہے۔

ڈی پی او کے مطابق ملزمہ کا بچی کےچچا کےساتھ گھریلو تنازعہ تھا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سہیل خالد کے مطابق فارنزک رپورٹ میں بچی کےساتھ جنسی زیادتی نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں  کوہاٹ میں لاپتا ہونے والی 4 سالہ بچی حریم کی لاش ایک  نالے سے ملی تھی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :