Time 07 اپریل ، 2021
دنیا

عمران خان کے ریپ کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان پر جمائما کا تبصرہ

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے سے متعلق بیان تبصرہ کیا ہے۔

جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کے بیان پر مبنی ایک خبر شیئر کی اور اس کے ساتھ قرآن کریم کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا اور لکھا کہ ذمہ داری مردوں پر عائد ہوتی ہے۔

اگلی ٹوئٹ میں جمائما نے مزید لکھا کہ  ’میرا خیال ہے کہ یہ ترجمے کی غلطی ہے یا [عمران خان کی] بات کو غلط پیش کیا گیا ہے کیونکہ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کے نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انسانی حقوق کمیشن (ایچ آر سی پی) نے وزیر اعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کو فحاشی سے جوڑنے کے بیان کی مذمت کی تھی۔

مزید خبریں :