پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

پی آئی اے نے لاہور سے اسکرد و کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

 
فوٹو فائل

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے لاہورسے اسکرد و کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

ترجمان قومی ائیر لائن کےمطابق لاہورسے پی آئی اے کی پہلی براہ راست پرواز بدھ کو 153 مسافروں کو لے کر اسکردو روانہ ہوئی جب کہ لاہورائیر پورٹ پر پی آئی اے حکام نےا سکردو کے مسافروں کو الوداع کہا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہورسےاسکردو ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیں گی ۔

مزید خبریں :