پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

ایچ ای سی کی خودمختاری ختم، صدر نے آرڈیننس کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت نے ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی۔

جیونیوز کے مطابق  ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سےہوگا جس سے  ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ ایچ ای سی کےتمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سےمشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

مزید خبریں :