پاکستان
Time 08 اپریل ، 2021

حکومت نے ایچ ای سی کو تباہ کر کے رکھ دیا: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

ایچ ای سی سے متعلق جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2013 میں حکومت میں آئے تو ایچ ای سی تباہ حال ملا، ایچ ای سی کا 13 ارب روپے کا بجٹ ن لیگ کی حکومت نے بڑھا کر 46 ارب روپے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آج ہماری یونیورسٹیز کو تباہ کیا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے ایچ ای سی کو بھی تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے ایچ ای سی سے متعلق جاری آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ ایچ ای سی کےتمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی۔

مزید خبریں :