08 اپریل ، 2021
آئی جی پولیس پنجاب کے احکامات پر مبینہ طور پرکرپشن میں ملوث ایس ایچ اوز کو ہٹانےکا سلسلہ جاری ہے، پنجاب بھر میں62 ایس ایچ اوز کو ایک ہی دن معطل کر دیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 62 ایس ایچ اوز کو ان کے عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔
48 ایس ایچ اوز کی فہرست سینٹرل پولیس آفس سے بھجوائی گئی تھی، جب کہ 14 ایس ایچ اوز کو اضلاع کے افسران نے خود اپنی رپورٹ پر ہٹایا۔
رپورٹ کےمطابق سب سےزیادہ فیصل آباد سے 8 ایس ایچ اوز کو معطل کیا گیا،لاہور کے 7 ایس ایچ اوز، شیخوپورہ اور قصور کے 4،4،گجرات ،ننکانہ ،راولپنڈی، جہلم، خانیوال اور بہاولنگر کے 3،3 ایس ایچ اوز معطل کیےگئے۔
بہاولپور، پاکپتن اور سرگودھا کے 2 ،2 ،جب کہ سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، اٹک، چکوال اور خوشاب کا ایک ایک ایس ایچ او معطل کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے جن ایس ایچ اوز پر مقدمات ہیں، انہیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔