09 اپریل ، 2021
ینگ ڈاکٹرز ایسویسی ایشن بلوچستان نے ڈی ایچ کیو قلات میں ڈاکٹر کی گرفتاری کے خلاف صوبے بھر میں ایمرجنسی سمیت دیگر سروسز بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر احمد عباس نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں کل ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کی فیملی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر احمد عباس کے مطابق ڈاکٹر پر تشدد اور گرفتاری کے بعد صوبے بھر میں او پی ڈیز اور دیگر سروسز بند رہیں گی، اگر محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ تک ایم ایس کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو صوبے بھر میں تمام ایمرجنسی سروسز بند کر دی جائیں گی۔