فوادعالم کی ’خودکش محبت‘ کا ٹیزر ریلیز

پچ پرکھڑے ہونے کا انداز ہو یا ارطغرل بننے کا،گھنی مونچھوں کو تاؤ دینا ہو یا بلے کو گھماناہو ، فواد عالم کا ہر انداز جدا گانہ ہے ۔

کرکٹ کے میدان میں شہرت کمانے کے بعد فواد عالم نے اب اداکاری کےمیدان میں بھی انٹری دے دی ہے۔

پاکستانی کرکٹر فواد عالم کی ایکٹنگ ڈیبیو ویب سیریز ’خود کش محبت‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہ اور پانچ اقساط پرمشتمل سیریزرمضان میں پیش کی جائے گی۔

ایک  منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ٹیزر میں فواد عالم کو زیب نامی لڑکی سے شدت سے محبت کرتے اور اس کے لیے تڑپتے دکھایا گیا ہے۔

فواد عالم بھی ان دنوں اپنی ویب سیریز کی تشہیر میں مصروف ہیں اور  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنی ویب سیریز کا ٹیرز شیئر کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی صارفین کی جانب سے ویب سیریز خود کش محبت کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے فواد عالم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :