کرکٹر فواد عالم کی 'خودکش محبت'

فوٹو: انسٹاگرام/اردوفلکس 

قومی ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے  کرکٹ میں اپنا نام منوانے کے بعد اب اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

قومی کرکٹر فواد عالم پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

حال ہی میں اردو فلکس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹر فواد عالم کی پہلی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ کرکٹر کو کھیل کے میدان کے بجائے اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ای میکس میڈیا کی جانب سے پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس لانچ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :