پاکستان
Time 10 اپریل ، 2021

جیکب آباد میں دو گروپوں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل

جیکب آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ تھانہ پُنھوں بھٹی کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ تصادم کٹوہر اور جلبانی برادری کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور 3 بچوں سمیت 8 افراد شامل ہیں۔

مزید خبریں :