پاکستان
Time 11 اپریل ، 2021

ڈسکہ الیکشن، فردوس عاشق اعوان کا آر او پر جانبداری کا الزام

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ ڈسکہ میں پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کو 2018 اور 19فروری 2021کے مقابلے میں ز یادہ ووٹ ملے، ہم ہار کر بھی جیت گئے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےفردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا کہ ریٹرننگ آفیسر (آر او)کافی ہاتھ پاؤں مارنےکےبعدپی ٹی آئی کی جیتی ہوئی سیٹ شکست میں بدلنے میں کامیاب ہوئے، الیکشن کمیشن ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں دیکھنےکے باوجود الیکشن کرانے پربضد رہا،19فروری کوبھی ن لیگ کےکسی ووٹرکو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس لاہورمیں ہوتی ہے اور ہمیں نوٹس سیالکوٹ کا  آر او جاری کرتا ہے، ہم اس ادارے کا احترام کرتے ہیں،جتنی دفعہ بلائیں گے ہم جائیں گے،حمزہ شہباز اسی حلقے میں دندناتا ہوا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام نے قبضہ مافیا،منشیات فروشوں کا مقابلہ کیا، پی ٹی آئی کو 2018 کے مقابلے میں37 فیصد زیادہ ووٹ ملے،مشہور زمانہ بریف کیس والی سرکار کے نواسے ڈسکہ میں گھومتے رہے،پی ٹی آئی نہیں ہاری ،19فروری کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ملے، عمران خان کےایک پاکستان کےنعرےکی ہم نےپاسداری کی۔

مزید خبریں :