Time 12 اپریل ، 2021
پاکستان

وزیراعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کردیا ہے، تابش گوہر

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر نےکہا ہےکہ بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے وزیر اعظم نے بجلی کی قیمت بڑھانے سے منع کر دیا ہے۔

جیو نیوز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی  تابش گوہر سے پوچھا کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کے بعد بجلی کب مہنگی ہو رہی ہے ؟

اس پر معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیر اعظم سے بجلی کی قیمتوں پر بات چیت ہوئی ہے اور وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے منع کر دیا ہے۔

 معاون خصوصی سے پوچھا گیا کہ اگر بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے تو گردشی قرض پر کیسے قابو پائیں گے ؟

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مزید آئی پی پیزکے ساتھ بجلی معاہدوں پرنظر ثانی کریں گے تاکہ گردشی قرض نیچے آسکے، ہم نئی پاور پالیسی بھی کابینہ کی توانائی کمیٹی کو پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :