Time 15 اپریل ، 2021
انٹرٹینمنٹ

چاہتی ہوں دانش پر لڑکیاں مریں: عائزہ خان

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

 اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر دانش پر لڑکیاں مریں۔

شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران عائزہ نے شادی سے قبل اپنے آئیڈیل سے متعلق بات کی۔

عائزہ نے انکشاف کیا میری خواہش تھی کہ میری شادی ایک ایسے لڑکے سے ہو جو ہیرو ہو اور دنیا کی ساری لڑکیاں اس پر مریں، پھر میری شادی ایک ایسے لڑکے سے ہوگئی اس لیے اب میں چاہتی ہوں لڑکیاں دانش پر مریں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی دوستوں کو آج بھی کہتی ہوں کہ میں سوچتی تھی کہ میری شادی کسی ہیرو سے ہواور وہ ہوگئی، اب میں دانش کو تیار کرکے بھیجتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ لڑکیاں اس پر مریں اور دانش مجھ پر مرے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جن کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

مزید خبریں :