کاروبار
Time 15 اپریل ، 2021

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23.22 ارب ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2اپریل سے 9 اپریل کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق اس وقت ملک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ہیں جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 2 سے 9 اپریل کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.57 ارب ڈالر اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.83کروڑ ڈالر  کی کمی ہوئی ۔