Time 15 اپریل ، 2021
پاکستان

این اے 249 کراچی، ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرزکی تعیناتی کے احکامات جاری

وفاقی محکمہ داخلہ نے کراچی میں این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے موقع پر رینجرزکی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے۔

وزارت داخلہ کے حکم نامےکے مطابق 28 سے30 اپریل تک رینجرز این اے 249کے تمام پولنگ اسٹیشن کےباہر تعینات ہوگی،حلقے میں رینجرز تعیناتی کی درخواست الیکشن کمیشن نےکی تھی۔

حکم نامے کے مطابق رینجرز تعیناتی ضمنی انتخاب کے موقع پر پرامن ماحول میں پولنگ یقینی بنانے کے لیے ہے۔

تعیناتی کے دوران رینجرز الیکشن کمیشن اور محکمہ داخلہ سندھ سے رابطے میں ہوگی۔

مزید خبریں :