پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

یو اے ای کی پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار کی تصدیق

متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کے کردار کی تصدیق کر دی۔

واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے تنازع پر کشیدگی کم کروانے اور سیز فائر کروانے میں اہم کردار ادا کیا، توقع ہے ان کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت شاید اچھے دوست تو نا بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ دونوں آپس میں بات چیت تو کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ مذاکرات رواں برس جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے۔

مزید خبریں :