پاکستان
Time 15 اپریل ، 2021

کچھ لوگ ذاتی مفادکی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، شہزاد اکبر

فوٹو، فائل

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبرکا کہنا ہےکہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ  کچھ لوگ ذاتی مفاد کی خاطر احتساب یا سوال کرنے والوں کو انتقام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، دھمکیاں دینے سے بھی آپ ہی کی چوری کا پتا چلتا ہے۔

 شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ رائیونڈ معاملے میں صوبائی حکومت کی زمین جعلی چٹھی پر کسی کے نام ٹرانسفر ہوئی، جب چوری پکڑی گئی تو واپس سرکار کے نام منتقل کردی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتراض کے لیے عدالت موجود ہے، یہ کام محکمہ مال پنجاب کا ہے لیکن مریم کو اس میں بھی شہزاد اکبر نظر آتا ہے،کمال ہے اب گھریلو لڑائیاں بھی میرے متھے نہ لگا دینا۔

مزید خبریں :